33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے دھچکے لگ گئے

آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے دھچکے لگ گئے


—فائل فوٹو

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ سے باہر ہو گئے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔

آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کرنا پڑ گئیں، آسٹریلیا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے اختتام پر اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔

پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے جبکہ جوش ہیزل کو بھی انجری کا سامنا ہے۔

آسٹریلیا کے دونوں فاسٹ بولرز کو ری ہیب کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش کو انجریز کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ کھلاڑی مکمل فٹ نہیں ہو سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات