28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکرکٹر محمد وسیم جونیئر نے شادی کے بعد اہلیہ کیساتھ پہلی تصویر...

کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے شادی کے بعد اہلیہ کیساتھ پہلی تصویر شیئر کردی


کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے شادی کے بعد اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کردی۔

مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی ہے جسے ان کے مداحوں و صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

فاسٹ بولر نے اپنی شادی کی مرکزی اور ولیمے کی تقریب سے تصویریں شیئر کی ہیں۔

محمد وسیم کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں جوڑے نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر میں دلہن اپنے ہمسفر کرکٹر کو سرخ پھولوں کا گلدستہ دے رہی ہیں۔

محمد وسیم نے اپنی اس پوسٹ کو ’میری اہلیہ، مجھے میری روح نے تیرے پاس پہنچایا ہے‘ کا کیپشن دیا ہے۔

دونوں تصاویر میں محمد وسیم کی اہلیہ کا چہرہ عیاں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شیئر کی گئیں تصاویر میں محمد وسیم اور ان کی اہلیہ کو حرم شریف میں دیکھا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات