33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکتوں کی لڑائی، امریکی شہری کو 475 سال عمر قید کی سزا

کتوں کی لڑائی، امریکی شہری کو 475 سال عمر قید کی سزا


تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

کتوں کی لڑائی کرانے کے جرم میں امریکی شہری کو تاریخ کی لمبی ترین سزا سنادی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ونسنٹ لیمارک نامی شہری کو کتوں کی غیر قانونی لڑائی کے لیے 100 سے زیادہ کتے پالنے کے جرم میں 475 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 57 سالہ ونسنٹ لیمارک کو کتوں کی لڑائی کے 93 سنگین جرائم اور جانوروں پر ظلم کے 10 جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی گئی۔

ونسنٹ لیمارک کو ہر کتے کی لڑائی کے الزام میں 5 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ ہر جانور پر ظلم کے الزام میں 1 سال کی سزا میں اضافہ ہوا اور یوں اس شخص کو غیر معمولی سزا ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کتوں کی لڑائی کی وجہ سے یہ کسی بھی شخص کو دی جانے والی اب تک کی سب سے طویل قید کی سزا ہے، اگر ونسنٹ لیمارک کو صرف کتوں کی لڑائی کے الزامات میں سزا سنائی جاتی تو وہ 465 سال بنتی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات