29 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے آج سے ہماری مہم کا...

سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے آج سے ہماری مہم کا آغاز ہوگیا، عاقب جاوید


فوٹو: اسکرین گریب بشکریہ پی سی بی/ایکس

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کےلیے آج سے ہماری مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ 

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ پی سی بی ڈیجیٹل پر بات چیت کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز ہمارے لیے آئیڈیل موقع ہے۔

انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں کوئی کمزور ٹیم نہیں۔ 

اس موقع پر اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آج سینٹر پچ کی سہولت دستیاب تھی جو عموماً نہیں ملتی اس لیے سینیریو بیسڈ میچ کھیلا۔ 

انہوں نے بتایا کہ میچ میں کھلاڑیوں کو ہر طرح سے تیاری کروائی جاتی ہے، بولرز اور بیٹرز کو ٹاسک دیتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات