30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومقومی خبریںرکشتہ گینگ ڈکیتی کے دوران شہریوں کی گرفت میں آگیا

رکشتہ گینگ ڈکیتی کے دوران شہریوں کی گرفت میں آگیا


کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر رکشتہ گینگ ڈکیتی واردات کے دوران شہریوں کی گرفت میں آگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق لیاقت آباد کے فلائی اوور پر رکشہ گینگ نے کار سوار سے لوٹ مار شروع کی تو انہیں راہ گیروں نے گھیر لیا۔

رکشتہ گینگ میں لڑکی سمیت 3 افراد شامل تھے، ڈاکوؤں پر تشدد کے دوران ساتھی لڑکی رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق دو ڈاکو عوام کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے، اس دوران ایک ملزم پل سے پیدل واپس بھاگ نکلا، جسے پھر پکڑ لیا گیا۔

ملزمان نے گرفت میں آنے سے قبل کریم آباد بس اسٹاپ پر ایک شہری وقار سے موبائل فون چھین لیا تھا۔

شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک کو پولیس اہلکار عزیزآباد اور دوسرے کو شریف آباد تھانے لے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات