32 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحدیقہ کیانی کی بہن کیساتھ تصویریں وائرل: صارفین کے دلچسپ تبصرے

حدیقہ کیانی کی بہن کیساتھ تصویریں وائرل: صارفین کے دلچسپ تبصرے


کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن ساشا کیانی کے ساتھ تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی نئی پوسٹ میں بہن ساشا کیانی کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

حدیقہ کیانی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تینوں تصویریں دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں جن پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

تصویروں میں حدیقہ کیانی اور ساشا کیانی ناقابلِ یقین حد تک ایک دوسرے کی ہمشکل دکھائی دے رہی ہیں۔

صارفین کا گلوکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی اور ساشا کیانی میں مشابہت نے اے آئی کو بھی مات دے دی ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا بہنوں میں اس قدر مشابہت دیکھ کر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ تصاویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی معلوم ہوتی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ بھی  دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حدیقہ کیانی کی بہن ساشا کیانی بھی 90 کی دہائی میں گلوکارہ تھیں۔

ان بہنوں کا ڈوئیٹ گانا ’زندگی کو اِک نئی داستان مل گئی‘ پی ٹی وی کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات