29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کا ٹرمپ پر غزہ پر قبضے کی منصوبہ بندی کا الزام

ایران کا ٹرمپ پر غزہ پر قبضے کی منصوبہ بندی کا الزام


ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر غزہ پر قبضے کی منصوبہ سازی کا الزام لگادیا۔

ایران کے اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی طرح کی بےدخلی کو مسترد کرتا ہے۔ ایران اور امریکا کے مذاکرات علیحدہ بات ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران ٹرمپ کی سفارت کاری کو ایک اور موقع دینے کےلیے تیار ہے لیکن رکاوٹ اسرائیل ہے۔

ایرانی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران سے معاہدہ چاہتا ہے تو اسرائیل کو لگام ڈالے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات