32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں20 سال بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کروانے پر غور

20 سال بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کروانے پر غور


—فائل فوٹو

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 سال بعد کرکٹ میچ کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پی ایس ایل میچ کروانے کے لیے آئی سی سی کی ٹیم نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی ٹیم غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین، ایریا روٹ اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا، پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی کی ٹیم کو سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔

پولیس حکام نے کہا کہ شائقین کے لیے شٹل سروس، ڈرون کیمرا مانیٹرنگ اور اسٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ بنایا جائے گا، پی سی بی اپریل میں پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کر رہا ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے تسلی بخش انتظامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں آخری میچ 2006ء میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات