28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںکثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگا

کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگا


تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ کے زیر انتظام کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن7 سے11 فروری تک ہوگا۔

ملٹی نیشنل میری ٹائم مشق امن 2025، امن ڈائیلاگ کی میڈیا بریفنگ کراچی میں منعقد ہوئی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے امن مشق اور امن ڈائیلاگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے زیر انتظام کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن7 سے11 فروری تک ہوگا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 60 سے زائد ممالک امن مشق 2025 میں شرکت کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہاربر فیز 7 سے 9 فروری تک منعقد ہوگا، اس میں بحری امور سے متعلق سیمینارز، آپریشنل مظاہرے، بین الاقوامی ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

سی فیز کا انعقاد 10 سے 11 فروری تک ہوگا، سی فیز میں انسدادِ بحری قزاقی اور انسداد دہشت گردی کی مشقیں شامل ہوں گی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، لائیو فائرنگ اور بین الاقوامی فلیٹ ریویو بھی ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ مشق امن 2025 کے ساتھ پہلی بار “امن ڈائیلاگ” کا آغاز بھی کررہی ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شریک ہوں گے۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ کا کہنا ہے کہ امن ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا، امن مشق میں عالمی شرکت میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر اعتماد کی عکاس ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات