32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈی پورٹ کیوں کیا؟ مسافر نے بیروت ایئرپورٹ پر صوفے کو آگ...

ڈی پورٹ کیوں کیا؟ مسافر نے بیروت ایئرپورٹ پر صوفے کو آگ لگادی


فوٹو : اسکرین گریپ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ملک بدری پر احتجاج کرتے ہوئے مسافر نے بیروت ایئرپورٹ پر صوفے کو آگ لگا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مغربی روانگی علاقے میں جنرل سیکیورٹی کے ڈی پورٹیشن دفتر میں آگ لگ گئی، جسے سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے قابو میں کر لیا۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو امیگریشن نے ڈی پورٹ کر دیا تھا، فائر بریگیڈ نے آگ بجھادی، فلائٹ شیڈول متاثر نہیں ہوا۔

نگران حکومت کے وزیر برائے عوامی امور و ٹرانسپورٹ ڈاکٹر علی حمیہ اور ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن فادی الحسن نے ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مسافر نے ڈی پورٹیشن دفتر میں موجود صوفے کو آگ لگائی۔

 ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو قانون کی خلاف ورزی اور طیارے میں سگریٹ نوشی کے باعث ایئرپورٹ پہنچنے کے فوراً بعد ڈی پورٹیشن دفتر بھیج دیا گیا تھا۔ اپنی دوبارہ ملک بدری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس نے دفتر میں آگ لگادی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات