32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومخاص رپورٹ پنجاب  میں  شدید دھند کا راج فلائٹ آپریشن متاثر

 پنجاب  میں  شدید دھند کا راج فلائٹ آپریشن متاثر



(24 نیوز )لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں شدیددھند کا راج رہا، موٹر ویز بند، فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو گیا۔

سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے، کویت سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سےہرن مینار جبکہ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا جبکہ ایم ٹو اور ایم تھری اور قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات