31 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں خطرہ بنے رہے گی، رکی پونٹنگ

پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں خطرہ بنے رہے گی، رکی پونٹنگ


کراچی (اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیاکے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے کی پیشگوئی کی ہے لیکن یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔ البتہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان ہے، ان کی ون ڈے کرکٹ کچھ عرصے سے شاندار ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بارے میں زیادہ پیش گوئی نہیں کی جاسکتی لیکن لگتا ہے پاکستان نے کچھ چیزوں کو بہت بہتر کر لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات