31 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کی حمایت سے مشرق وسطیٰ کا نقشہ مزید تبدیل کیا جاسکتا...

ٹرمپ کی حمایت سے مشرق وسطیٰ کا نقشہ مزید تبدیل کیا جاسکتا ہے، نیتن یاہو


 

تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ سے حماس کے خلاف فتح اور ایران کے خلاف اقدامات اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر گفتگو کریں گے۔ 

امریکا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات امریکا، اسرائیل اتحاد کی مضبوطی کی علامت ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کی حمایت سے مشرق وسطیٰ کا نقشہ مزید تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ 

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات