26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خزانہ کا زرعی انکم ٹیکس کی قانون سازی پر چاروں اسمبلیوں...

وزیر خزانہ کا زرعی انکم ٹیکس کی قانون سازی پر چاروں اسمبلیوں سے اظہارِ تشکر


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے زرعی انکم ٹیکس کی قانون سازی پر چاروں صوبائی اسمبلیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان اسمبلی نے آج زرعی آمدن پر ٹیکس کی منظوری دے دی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا پہلے ہی اپنے صوبوں میں یہ ٹیکس لگا چکے ہیں۔

جی ڈی پی کا 24 فیصد حصہ ہونے کے باوجود زرعی انکم ٹیکس سے صرف 4 ارب روپے رقم وصول کی جارہی تھی تاہم ایک اندازے کے مطابق انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد 300 ارب روپے قومی خزانے میں آسکیں گے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی سے زرعی آمدنی پر ٹیکس کی منظوری کے باوجود اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اراکین سے کہا کہ ترامیم پیش کریں، ہم اس قانون پر نظرثانی بھی کرسکتے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سندھ اسمبلی سے زرعی ٹیکس کے قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ہم آئی ایم ایف کے ششماہی جائزے میں اچھی پوزیشن میں ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسوں کا بوجھ صرف تنخواہ داروں اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز تک محدود نہیں رکھ سکتے، ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں سب کو اس کی حدود کو سمجھنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کیلئے چیمبرز سے مشاورت کا کام شروع کر دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات