29 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیسمارٹ واچز فٹنس ٹریکرز اور دیگر ڈیوائسز سائبر سکیورٹی رسک قرار

سمارٹ واچز فٹنس ٹریکرز اور دیگر ڈیوائسز سائبر سکیورٹی رسک قرار



(ویب ڈیسک)اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر ڈیوائسز سائبر سکیورٹی رسک قرار دےدی گئیں،نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی۔

کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی ہے۔

 جاری کی گئی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق پہننے کے قابل اسمارٹ ڈیوائسزخفیہ معلومات افشا کرسکتی ہیں، ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتاہے،پہننے کے قابل اسمارٹ ڈیوائسز ادارہ جاتی سکیورٹی کیلئے بھی خطرہ قرار دی گئی ہیں۔

حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال سے قبل آڈٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ حساس اجلاسوں،آپریشنز والے مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں سردی کا اختتام،فضائی معیار بدستور خراب

ایڈوائزری میں مزید سفارش کی گئی ہے کہ حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے جی پی ایس اور بلوٹوتھ کو غیر فعال کیا جائے، منظور شدہ ڈیوائسز کے ملٹی فیکٹر تصدیقی نظام پر عملدرآمد کوبھی یقینی بنایا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات