28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںسر گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے گر کر خاتون جاں...

سر گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے گر کر خاتون جاں بحق


لاہور کے سر گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے گر کر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون اسپتال کے ایف جے بلاک کی دوسری منزل کی کھڑکی میں بیٹھی تھی، مرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی یا وہ حادثاتی طور پر گر گئی؟ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا اور ایم ایس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

صوبائی وزیر صحت نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات کے بعد حقائق سامنے رکھے جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات