36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومقومی خبریںتصدیق کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی، دفتر...

تصدیق کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی، دفتر خارجہ


دفترخارجہ نے مراکش میں کشتی کے واقعہ میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی تصدیق کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مراکش کی بندرگاہ ڈھاکلہ کے قریب کشتی 16 جنوری کو الٹ گئی تھی، مراکش میں یہ کشتی پاکستانیوں کو لے کر جا رہی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار پاکستانی شہریوں کی میتیں کل غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لائی جائیں گی۔

ترجمان نے کہا حامد شبیر، محمد ارسلان خان، قیصر اقبال اور سجاد علی کی میتیں کل اسلام آباد لائی جائیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات