32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات...

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت


— فائل فوٹو

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات 13 فروری کو متوقع ہے، ان کی امریکی کارپوریٹ لیڈروں اور کمیونٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی کے لیے عشائیے کا اہتمام بھی کر سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 12 فروری کی شام کو واشنگٹن پہنچیں گے اور وہ 14 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 27 جنوری کو ٹیلی فونک رابطہ بھی ہو چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات