35 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسعودی خاتون گھوڑے پرسوار ہو کر خریداری کیلئے اسٹور پہنچ گئیںویڈیووائرل

سعودی خاتون گھوڑے پرسوار ہو کر خریداری کیلئے اسٹور پہنچ گئیںویڈیووائرل



(24نیوز)سعودی خاتون گھوڑے پرسوار ہو کر خریداری کرنے اسٹور پہنچ گئیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں خاتون گُھڑ سوار کو گھوڑے پر بیٹھے اسٹور میں اپنی من پسند اشیاء کی خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون مشہور سعودی گھڑ سوار شاہد الشمری ہیں جو گھوڑے پر سوار ہو کر فارمیسی پہنچ گئیں،انہوں نے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی فارمیسی کا دورہ کیا، شیلف پر رکھی مصنوعات میں سے اپنی پسند کی اشیاء خریدیں۔

شاہد الشمری سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور باقاعدگی سے اپنی گھڑ سواری کی صلاحیتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین شاہد الشمری کوسعودی خواتین کے لیے رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط شعبوں میں رکاوٹوں کو عبور کر رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات