33 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومخاص رپورٹوسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا


کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

سوئنگ کے سلطان پاکستان کے سابق لیجنڈری بولر وسیم اکرم کے بیٹے اکبر اکرم نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

حقیقی زندگی سمیت سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہنے والے ہر دلعزیز سابق کرکٹر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ متعدد تصویروں پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہے۔

ان تصاویر میں باپ اور بیٹے کو منجھے ہوئے ماڈلز کی طرح پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وسیم اکرم نے اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ کے کیپشن میں اعلان کیا کہ میرے بیٹے، مجھے آپ پر بہت فخر ہے، آپ بڑے ہو گئے ہو، 24 ویں سالگرہ کے موقع پر میں اپنے بیٹے کی پہلی ماڈلنگ جاب کی ایک تصویر چپکے سے شیئر کر رہا ہوں۔

دیگر پوسٹس میں وسیم اکرم اپنے بیٹے کے ساتھ خود بھی ایک کلوتھنگ برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

وسیم اکرم کی ان پوسٹس پر کرکٹر کے مداح ان کے بیٹے کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

وسیم اکرم کے ماڈلنگ کے انداز کی ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی کرکٹر بھی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات