28 C
Lahore
Thursday, July 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمریم نفیس نے گود بھرائی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں

مریم نفیس نے گود بھرائی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں


فوٹوز انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل مریم نفیس نے گود بھرائی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں۔

اداکارہ مریم نفیس جَلد ننھے مہمان کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہنے والی ہیں، انہوں نے اپنے شوہر، اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس اپنی والدہ کے ساتھ بھی نظر آرہی ہیں اور اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

اپنے پیغام میں مریم نفیس نے کہا کہ یہ سب اور نانو اپنے نواسے کی آمد کا  جشن منا رہی ہیں، جبکہ اداکارہ نے اپنے پیغام میں اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا  کیا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے فلم ساز امان احمد سے اکتوبر 2022ء میں شادی کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات