27 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعدنان ملک کی روتے ہوئے ویڈیو، رونے کی وجہ سامنے نہیں آئی

عدنان ملک کی روتے ہوئے ویڈیو، رونے کی وجہ سامنے نہیں آئی


—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ہدایت کار اور اداکار عدنان ملک نے روتے ہوئے ویڈیو شیئر کر کے اہم پیغام دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو پیغام کو مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے ری شیئر بھی کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عدنان ملک کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے طویل کیپشن بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اہم پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آج میرے اندر کے بچے کا دل رونے کا کر رہا تھا، میں اس دقیانوسی خیال کو ترک کرنا چاہتا ہوں کہ مرد رو نہیں سکتے یا رونا ایک کمزوری کی علامت ہے۔

انہوں نے مردوں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ جو مرد اپنے جذبات کو قبول کرتے ہیں وہ اس کا ظہار کھل کر کرتے ہیں۔

عدنان ملک کے مطابق رونا کمزوری نہیں ہے بلکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ زندہ ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات