33 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان


—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں ہونے والی 3 ملکی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے ڈیوڈ بون رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کر دیا ہے۔

سہ فریقی ون ڈے سیریز نئے اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔

ڈیوڈ بون آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ممبر ہیں جبکہ رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔

پاکستان کے امپائرز راشد ریاض، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی سیریز میں ذمے داری نبھائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن انگلینڈ کے مائیکل گف اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر پاکستان کے فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

قذافی اسٹیڈیم 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے میچ کی میزبانی بھی کرے گا جہاں رچرڈ النگورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔ 

لیگ کا آخری میچ اور سہ فریقی سیریز کا فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچ میں آصف یعقوب اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل پاکستان کے احسن رضا 14 فروری کو فائنل میں رچرڈ النگورتھ کے ساتھ امپائرنگ کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات