32 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج شادی کی تقریب سے دولہا کو گرفتار کرکے لے گئی

اسرائیلی فوج شادی کی تقریب سے دولہا کو گرفتار کرکے لے گئی


اسرائیلی فوج نے فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر ہربون سے شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کی شادی کی تقریب میں چھاپے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں قابض فوج نے تقریب کے دوران دولہا کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مقامی ہال میں شادی کی تقریب جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں مہمان بھی موجود ہیں، اس دوران اسرائیل فوج اچانک ہال میں داخل ہوتی ہے اور دولہا کو زبردستی اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری کرتے ہوئے مزید 2 فلسطینی شہید کر دیے۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور کل شروع ہوگا، حماس کل تین اسرائیلی مغوی اور اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، حماس نے تینوں اسرائیلی مغویوں کے نام جاری کر دیے۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد کل رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات