37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومخاص رپورٹچیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلین ٹیم کو دھچکا اہم کھلاڑی ٹیم سے...

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلین ٹیم کو دھچکا اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر



(24 نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی  کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیاہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش کچھ دنوں سے کمر کی تکلیف کا شکار تھے جس کے سبب وہ اب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں،کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہےکہ  ری ہیب کے دوران مچل مارش کی تکلیف میں کمی نہیں ہو ئی جس کی وجہ سے وہ اب ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغان کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا 

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے جب کہ ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا،واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کی ڈیڈ لائن 12 فروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات