30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومقومی خبریںلاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ


لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، شالیمار ایکسپریس کراچی جانے کے لیے لاہور سے صبح ساڑھے 7 بجے روانہ ہوئی تھی۔

ترجمان کے مطابق ڈی ٹریک ہونے والی تینوں کوچز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات