32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقومی اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا

قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا


علامتی فوٹو

قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف، شاہد آفتاب، اویس منیر اور محمد سجاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔

کراچی میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو چاروں کوارٹر فائنلز کھیلے گئے جس میں شاہد آفتاب نے نمبر چار سیڈ سہیل شہزاد کو نو فریم پر مشتمل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4-5 کے فریم اسکور سے شکست دی۔

اویس منیر نے عبدالستار کو بھی اسی اسکور سے ہرایا جبکہ محمد سجاد نے نسیم اختر کو آسانی کے ساتھ 2-5 کے فریم اسکور سے مات دے کر ایونٹ سے آؤٹ کیا۔

عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف نے اپنے حریف این مارک جون کو باآسانی 1-5 سے شکست دے دی۔ میچ کے پہلے فریم میں محمد آصف نے سنچری بریک بھی کھیلا۔

11 فریمز پر مشتمل چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں اویس منیر کا مقابلہ محمد سجاد سے اور محمد آصف کا مقابلہ شاہد آفتاب سے ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات