37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومتجارتی خبریںفی کلو قیمت میں بڑی کمیمرغی کے گوشت کا ریٹ گر گیا

فی کلو قیمت میں بڑی کمیمرغی کے گوشت کا ریٹ گر گیا



(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت چار روپے کلو سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت 591 روپے کلو ہو گئی ہے۔

لاہور میں مرغی کے نرخ کئی روز سے مستحکم رہے جن میں آج کمی ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کے نرخ بھی تین روپے کم ہو گئے ہیں۔

زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی قیمت 239 روپے کی سطح پر برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں : گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

ملتان میں آج بھی زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 408 روپے کلو ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات