28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسیٹ پر نشہ کر کے آنیوالی اداکارہ، اداکار، ڈائریکٹرز پر پابندی لگانی...

سیٹ پر نشہ کر کے آنیوالی اداکارہ، اداکار، ڈائریکٹرز پر پابندی لگانی چاہیے: محسن عباس حیدر


—فائل فوٹو 

گلوکار، اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کی نئی پوسٹ نے شوبز انڈسٹری سمیت سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔

واضح رہے کہ اداکار محسن عباس حیدر سوشل میڈیا پر منفرد اور بے باک پوسٹس شیئر کرنے سے متعلق کافی شہرت رکھتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکار کی جانب سے کی جانے والی اکثر اوقات ہی پوسٹس سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

حال ہی میں ٹی وی و فلم کے اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ سیٹ پر اداکارائیں، اداکار اور ڈائریکٹرز نشے کی حالت میں آتے ہیں۔

محسن عباس حیدر نے کسی اداکار یا ڈائریکٹر کا نام لیے بغیر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ سیٹ پر چرس، شراب یا کسی بھی قسم کا نشہ کر کے آنے والی ایکٹریس، ایکٹر اور ڈائریکٹر پابندی لگانی چاہیے۔

اداکار نے یہ مطالبہ کس سے کیا ہے، پوسٹ میں یہ بھی مبہم ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات