29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومتجارتی خبریںسونے کی قیمت پھر بلند خریداروں نے سر پکڑ لئے

سونے کی قیمت پھر بلند خریداروں نے سر پکڑ لئے



(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر آ گئی،سونے کی قیمت میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح290300 روپے پر جا پہنچی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 3 سو روپے ہوگئی ہے،اس کے علاوہ دس گرام سونے کےبھاؤ 1372 روپے بڑھ کر 248885 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام ابھی بلند ترین سطح سے نیچے ہیں،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 15 ڈالر مہنگا ہوکر 2778 ڈالر کا ہوگیا ،عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا کا آل ٹائم ہائی 2784 ڈالر ہے۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات