30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومتعلیم اور صحتجان لیوا ایبولا وائرس سے 1 شخص ہلاک

جان لیوا ایبولا وائرس سے 1 شخص ہلاک


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوگنڈا کی حکومت نے جان لیوا ایبولا وائرس کی وجہ سے دارالحکومت کمپالا کے 1 شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یوگینڈا کی وزراتِ صحت نے یہ بتاتے ہوئے کہ یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ایبولا وائرس پھیل رہا ہے اس ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

وائرس کا شکار ہونے والا 32 سالہ شخص ایک اسپتال میں میل نرس تھا جس نے بخار کی شکایت کی وجہ سے کئی ٹیسٹ کرائے جن میں ایبولا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، نیز اس کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

وزارتِ صحت کے مطابق مرنے والے کے قریبی 44 افراد کو بھی شناخت کیا گیا ہے، جن میں 30 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر 1 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں تاکہ ایبولا کی وباء پر جلد قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات