30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفخرِ عالم کے گھر میں چوری

فخرِ عالم کے گھر میں چوری


فخر عالم — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمغۂ امتیاز یافتہ میزبان نے اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی ہے۔

فخر عالم نے لکھا ہے کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی: فخرِ عالم کے گھر میں چوری

انہوں نے بتایا کہ میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون سب سے اہم و ضروری ہے، جس کا اصل نقصان ہوا ہے، براہِ مہربانی تمام افراد چوکنا رہیں۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس افسوسناک واقعے کے دوران وہ یا ان کے اہلِ خانہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔

فخر عالم کے مداحوں کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات