34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعمران عباس کی نیلم منیر کیساتھ ڈرامہ سیٹ سے تصویریں شیئر

عمران عباس کی نیلم منیر کیساتھ ڈرامہ سیٹ سے تصویریں شیئر


—فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

نوجوان خوبرو اداکار عمران عباس نے نوبیاہتا ساتھی اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار عمران عباس اور اداکارہ نیلم منیر متعدد ڈرامہ سیلریز میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، اس جوڑی نے کروڑوں شائقین کے دلوں میں گھر کر رکھا ہے۔

عمران اور نیلم کی جوڑی کو جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’احرامِ جنون‘ سمیت آن ایئر ڈرامہ سیریل ’محشر‘ میں بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکار عمران عباس نے  ساتھی اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ ’محشر‘ کے سیٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکار نے بتایا ہے کہ یہ تصویریں ڈرامہ سیریل ’محشر‘ کے سیٹ پر آخری دن بنائی گئی تھیں۔

انہوں نے ساتھی اداکارہ نیلم منیر کو اپنی ’پیاری دوست‘ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ احرامِ جون سے محشر تک ایک یادگار سفر رہا ہے، اس ٹیم کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنا بہت اچھا لگا۔

اس پوسٹ پر نیلم منیر نے بھی کمنٹ کر کے عمران عباس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ ما شاء اللّٰہ آپ بہت مہربان شخصیت ہیں، اللّٰہ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو ہمیشہ خوش رکھے، آمین۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات