35 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاہ رخ خان کی ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش

شاہ رخ خان کی ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش


بھارتی اداکار شاہ رخ خان — فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور اداکاروں سے ایک انوکھی فرمائش کی ہے۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی کے گلوبل ولیج میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

 اُنہوں نے اس تقریب کے دوران اپنے مداحوں سے ساؤتھ انڈین اداکاروں کے بارے میں بات کی۔

اداکار نے کہا کہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں میرے بہت سارے دوست ہیں، الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو، وجے تلاپتھی، رجنی کانت سر، کمل ہاسن سر اور میری ان سے ایک درخواست ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انہیں اتنا تیز ڈانس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح میرے لیے ان کے ساتھ رہنا مشکل ہے۔

شاہ رخ خان کے ساؤتھ انڈین اداکاروں سے متعلق اس مزاحیہ بیان پر تقریب میں موجود شرکاء ہنسنے لگے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات