31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومتجارتی خبریں6 ماہ میں پاکستانی 87 ارب 32 کروڑ روپے کی چائے پی...

6 ماہ میں پاکستانی 87 ارب 32 کروڑ روپے کی چائے پی گئے  


(اشرف خان)پاکستانیوں نے صرف ایک ماہ دسمبر 2024میں 15 ارب 62 کروڑ روپے کی چائے پی لی،،دسمبر 24 میں 22.11 ٹن چائے درآمد کی گئی۔

ادارہ شماریات پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں پاکستانیوں نے 87 ارب 32 کروڑ روپے چائے پرخرچ کیے۔

دسمبر 2024ء میں چائے کی درآمد پر 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر خرچ کئے گئے اورنومبر 24 کے 14.05 ٹن کے مقابلے میں دسمبر 24 میں 22.11 ٹن چائے درآمد کی گئی،نومبر24 میں چائے کا درآمدی بل 14.05 ارب روپے تھااوردسمبر24 میں پاکستانی 15 ارب 62 کروڑ روپے کی چائے پی گئے۔

رواں مالی سال کے 6 ماہ میں پاکستانی 123.62 ٹن چائے درآمد کرچکے ہیں،رواں مالی سال کے 6 ماہ میں چائے کے درآمدی بل میں 6.67 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال کے 6 ماہ میں چائے کی درآمد پر 31 کروڑ 39 لاکھ ڈالر اب تک خرچ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے سدباب کیلئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

رواں مالی سال کے 6 ماہ میں پاکستانیوں نے 87 ارب 32 کروڑ روپے کی چائے پی  جبکہ گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ میں 138.48 ٹن درآمد کی گئی تھی،گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ میں 96.49 ارب روپے چائے کی درآمد پر خرچ کئے  گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات