32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومتجارتی خبریں سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ڈالر کی قیمت گر گئی 

 سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ڈالر کی قیمت گر گئی 



 (24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، انڈیکس اتار چڑھائو کا شکار رہا ، جبکہ کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس 326 پوائنٹس گر گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 703 پوائنٹس پر آ گیا۔

 مزید پڑھیں:ملک میں سیمنٹ مزید سستا،فی بوری کتنے کی ہوگئی؟

گزشتہ روز بھی ایک سیشن کے دوران انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، 10 پییسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات