31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹساحر علی بگا نے معذور مداح کی خواہش پوری کردی

ساحر علی بگا نے معذور مداح کی خواہش پوری کردی


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے معذور مداح کی خواہش پوری کردی۔

ساحر علی بگا نے اپنے مداح شہریار کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اُنہوں نے ملاقات کے دوران مداح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

گلوکار نے مداح سے کہا کہ سر، آپ ہیرو ہیں بس آپ جلدی سے اُٹھ کھڑے ہوں۔ 

اُنہوں نے مداح سے مزید کہا کہ آپ مجھ سے وعدہ کریں کہ جب آپ ٹھیک ہو جائیں گے تو میں گانا گاؤں گا اور آپ اس پر جھومیں گے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ساحر علی بگا کے اس اقدام کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور ان کے معذور مداح شہریار کی صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات