30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومتجارتی خبریںزرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر گرگئی

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر گرگئی



(اشرف خان) معاشی بہتری کی توقعات اور ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں رکنے سے زررمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں طلب گھٹنے سے کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 66پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 87پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 280روپے 82پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں فی تولہ بڑااضافہ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات