33 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدو بچیوں کی موت کا سبب بننے والی خاتون خطرناک ڈرائیونگ کے...

دو بچیوں کی موت کا سبب بننے والی خاتون خطرناک ڈرائیونگ کے شبہ میں دوبارہ گرفتار


خطرناک ڈرائیونگ کے نتیجے میں اسکول کے اندر ہلاک ہونے والی بچیاں(تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانیہ میں آٹھ سال کی دو بچیوں کی موت کا سبب بننے والی 48 سالہ کلئیر فری مینٹل کو خطرناک ڈرائیونگ کے شبہ میں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

یہ حادثہ 6 جولائی 2023 کو جنوب مغربی لندن کے علاقے ویمبلڈن میں اس وقت پیش آیا جب موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکول میں ہونے والی پارٹی میں ایک بے قابو گاڑی فینس کو توڑتی ہوئی اسکول میں جا گھسی تھی۔ جس کے نتیجہ میں نوریہ سجاد اور سیلینا لاؤ ہلاک ہوگئی تھیں۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ برس کراؤن پراسیکیوشن کی طرف سے ڈرائیور کو چارج نہ کرنے کے فیصلے کے بعد کیس کا دوبارہ جائزہ لیا ہے۔

ہلاک ہونے والی لڑکیوں کے والدین نے پولیس کی طرف سے دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا ہے کہ پولیس کو حقائق اور سچ کو سامنے لانا چاہیے۔

اس سے پہلے کراؤن پراسیکیوشن سروس نے کلئیر فری مینٹل کو دوران ڈرائیونگ مرگی کا دورہ پڑنے کے سبب چارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات