ہوبارٹ (جنگ نیوز) مچل اوونز کی 39 گیندوں پر سنچری کی بدولت ہوبارٹ ہریکنز نے بگ بیش لیگ ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں سڈنی تھنڈرز کو سات وکٹ سے شکست ہوئی۔ ناکام سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 182 رنز بنائے، ہوم سائیڈ نے ہدف 35 گیند قبل تین وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، اوونز نے 11 چھکے اور چھ چوکے لگاکر 108 رنز بنائے۔ میتھیو ویڈ 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔