29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمداح تحائف لے کر میرے گھر پہنچ گئے: رباب ہاشم کا انکشاف

مداح تحائف لے کر میرے گھر پہنچ گئے: رباب ہاشم کا انکشاف


اداکارہ رباب ہاشم — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رباب ہاشم نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ مداح تحائف لے کر میرے گھر پہنچ گئے تھے۔

رباب ہاشم نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مداحوں کی اپنے گھر آمد کا ایک دلچسپ و عجیب سا قصّہ سنایا۔

اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے روزانہ تقریباً 200 میسجز موصول ہوتے تھے لیکن میں نے اس  بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی پھر ایک دن بہت ہی عجیب واقعہ پیش آیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہوا کچھ یوں کہ میری شوٹنگ سے چھٹی ہونے کی وجہ سے میں گھر پر تھی اور اچانک گھر کی گھنٹی بجی، جب دروازہ کھولا تو سامنے ایک خاتون اور مرد تحائف کے ساتھ موجود تھے جو اندرونِ سندھ سے آئے تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ان مداحوں نے اصرار کیا کہ ہم بہت دور سے آئے ہیں اس لیے آپ کو یہ تحائف لازمی قبول کرنے پڑیں گے۔

رباب ہاشم نے بتایا کہ میں نے ان سے تحائف لے لیے وہ تب بھی گھر کے باہر کھڑے رہے تو جب وہ جا نہیں رہے تھے تو میں نے انہیں ان  کے تحائف واپس کیے اور انہیں سمجھایا کہ گھر پر آنا مناسب نہیں ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ مداح میرے گھر سے چلے تو گئے لیکن اس کے بعد بھی کافی عرصے تک ان کے میسج آنا بند نہیں ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات