32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’لگتا ہے معمر رانا غلط ہاتھوں میں ہیں‘، ساتھی اداکار کے دفاع...

’لگتا ہے معمر رانا غلط ہاتھوں میں ہیں‘، ساتھی اداکار کے دفاع میں میرا سامنے آ گئیں


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ میرا ساتھی اداکار معمر رانا کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

اداکارہ نے ساتھی فنکار کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں قومی اثاثہ اور پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا۔

میرا جی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں معمر رانا کی حمایت میں بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمر رانا ملک کا اثاثہ ہیں، یہ ہماری قومی ذمے داری ہے کہ ہم معمر رانا کی صحت کا خیال رکھیں اور ان کی دیکھ بھال کریں۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ غلط ہاتھوں میں ہیں، مجھے ان کی فکر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فلم ’باب‘ کے پریمیئر کے موقع پر ریکارڈ کی گئی معمر رانا کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، تاہم اس حوالے سے معمر رانا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات