35 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومخاص رپورٹعمران خان بشریٰ بی بی کیلئےبڑا ریلیفعدالت نے فیصلہ سنا دیا

عمران خان بشریٰ بی بی کیلئےبڑا ریلیفعدالت نے فیصلہ سنا دیا



(24نیوز)جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمساء کیانی اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت پیش ہوئے،وکیل انصر کیانی نے کہا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہیں، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے۔

 جج افضل مجوکہ نے کہا کہ میں آج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں مصروف ہوں، اس لیے آج کچھ نہیں ہو گا، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری درخواستِ ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کر دی۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات