32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومتجارتی خبریں سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ڈالر سستا ہو گیا 

 سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ڈالر سستا ہو گیا 



(24  نیوز)پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔

کاروبار ہفتے کے دوسرے روز  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس مثبت سے منفی میں تبدیل ہو گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 703 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 816 پوائنٹس پر آ گیا۔

  مزید پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں اضافہ

گزشتہ روز بھی دوسرے اور آخری سیشن میں انڈیکس مثبت سے منفی ہوا تھا جس سے انڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد کھو دی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، روپے کے مقابلے میں 8 پیسے سستا ہونے ہونے کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 75 پیسے کی ہو گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات