کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی آف اسپنر ساجد خان پر امید ہیں کہ سعود شکیل اچھا اور آنے والے بیٹسمین اچھا کھیل کر پاکستان کو ٹیسٹ جتوانے کی کوشش کریں گے ۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کوئی بیٹسمین یہ نہیں چاہتا میں آؤٹ ہو جاوں اور کوئی بولر نہیں چاہتا کہ وہ آؤٹ نہ کرے۔ ایسی پچ بنانے کا عاقب بھائی فیصلہ اچھا ہے ۔ آپ نے ابھی سے کیسے ہماری جیت کو نا ممکن کردیا ہے ، 25 اوورز کے بعد بیٹنگ آسان ہوجاتی ہے۔ ناممکن کوئی چیز نہیں ہے۔ ادھر پریس کانفرنس میں و یسٹ انڈیز کے کھلاڑی ٹیوین املاچ نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے پر امید ہیں ۔ جیتنے کے قریب ہونے کے باوجود میں ایسی پچ کو پسند نہیں کروں گا کیونکہ اس پر کھیلنا آسان نہیں ہے۔