31 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے معاہدہ ختم

اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے معاہدہ ختم


برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر—فائل فوٹو

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کا سعودی پرو لیگ ٹیم الہلال سے معاہدہ باہمی رضامندی سے ختم ہو گیا۔

نیمار کا اگست 2023ء میں 90 ملین یورو میں الہلال کلب سے معاہدہ ہوا تھا۔

اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کا الہلال کلب سے 2 سال کا معاہدہ ہوا تھا۔

فٹبالر نیمار انجریز کے باعث الہلال کلب کے لیے صرف 7 میچز ہی کھیل سکے تھے۔

اس حوالے سے الہلال کلب کا کہنا ہے کہ نیمار کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کلب کے لیے ان کا جو بھی کردار رہا قابل تعریف ہے۔

 واضح رہے کہ نیمار جونیئر اور الہلال کلب کی جانب سے معاہدہ منسوخی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات