32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومخاص رپورٹگیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا 5 افراد جاں...

گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا 5 افراد جاں بحق 25 شدید زخمی 



(24  نیوز) ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق واقعہ فہد ٹاؤن میں پیش آیا، گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی 18 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے۔

زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، آگ والے ٹکڑے مقامی آبادی کے گھروں پر جا کر گرے جس سے گھروں کی چھتیں متاثر ہوئیں۔

کمشنر ملتان کے مطابق فہد ٹاؤن میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں بجلی کی سپلائی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات