37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈونلڈ ٹرمپ کا برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلی فونک رابطہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلی فونک رابطہ


برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں میں جلد ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں غزہ اور معیشت سمیت اہم امور پر بات ہوئی ہے۔

10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی وجہ سے برطانوی نژاد اسرائیلی شہری ایملی ڈامار کی رہائی کے عمل کا  بھی خیر مقدم کیا۔

دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعلقات اور معیشت کے حوالے سے گفتگو کی، اور جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات