30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومقومی خبریںموسم خشک اور خنک رہنے کا امکان

موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان


—فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہرِ قائد کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

دوسری جانب ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج  یا منگل سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں آج یا منگل کو کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری جبکہ دن کے اوقات میں درجۂ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات