28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومتجارتی خبریںملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی  

ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی  



( 24 نیوز )ملتا ن میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی، انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 412 روپے کلو ہوگیا ہے، لاہور میں بھی زندہ برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

 مزید  پڑھیں :چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو تک اضافہ

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے اور انڈے 239 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات